• news

عوام دین کو  سیاست کیلئے استعمال کرنے والے شیطان سے  ایمان کو بچائیں،مریم نواز 


اسلام آباد ( خبر نگار )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دین کو اپنی گندی اور مکروہ سیاست اور جھوٹ کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنے والے شیطان عوام اپنے ایمان اور ملک کو بچائیں۔اپنے ٹویٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مریم نواز نے عمران خان کے خطاب پر قرآنی آیات بھی ٹویٹر پر کیں۔انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دین کو اپنی گندی اور مکروہ سیاست اور جھوٹ کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنے والے شیطان سے اپنے ایمان اور ملک کو بچائیں

ای پیپر-دی نیشن