• news

11پی ٹی آئی ارکان نہیں ، الیکشن کمشن کا  نو ٹفیکیشن  صرف عبدالشکور کی حد تک معطل ہوا 


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عبد الشکور شاد کی استعفیٰ منظوری کے خلاف درخواست میں عدالت نے کہا ہے کہ عبد الشکور شاد کی حد تک الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل ہے۔ پٹیشنر عبد الشکور شاد تھے اس لیے نوٹیفکیشن بھی ایک ممبر کی حد تک معطل ہے۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ سب کی حد تک تو نوٹیفکیشن معطل نہیں تھا۔ جس پر وکیل نے کہا 11کہ الیکشن نے ممبروں کا اکٹھا نوٹیفکیشن  کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وضاحت میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے گیارہ ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل نہیں کی۔ ہائیکورٹ نے وضاحت کی کہ عبدالشکور شاد کی حد تک الیکشن کمشن کا نوٹیفکیشن معطل ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نوٹیفکیشن اکٹھا ہے لیکن صرف ایک ممبر کی حد تک نوٹیفکیشن معطل ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن