تاریخی ذمہ داری کا احساس، کنگ چارلس، پارلیمنٹ سے پہلا خطاب
لندن (این این آئی+ شنہوا) برطانوی شاہ چارلس سوم نے منصب سنبھالنے کے بعد پارلیمنٹ سے پہلے خطاب میں ملکہ الزبتھ دوم کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کیا۔ انہوں نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کی قائم کردہ مثال کی پیروی کریں گے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کو بقا کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہماری جمہوریت کے زندہ اور سانس لینے کا ذریعہ ہے۔ ملکہ برطانیہ نے اپنے ملک اور لوگوں کی خدمت کرنے کا عہد کیا، ملکہ نے آئینی حکومت کے قیمتی اصولوں کو برقرار رکھنے کا بھی عہد کیا تھا۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آئینی حکومت سے وابستگی کے اصولوں پر عمل پیرا رہوں گا۔ بادشاہ چارلس سوئم نے کہا ہے کہ انہیں اپنی اس تاریخی ذمہ داری کا احساس ہے۔ نئے بادشاہ نے کہا کہ جیسا کہ میں آج آپ کے سامنے کھڑا ہوں میں اپنی اس تاریخی ذمہ داری جو ہمیں گھیرے ہوئے ہے کا احساس کئے بغیر مدد نہیں کر سکتا۔