• news

پاسپورٹ واپسی کیلئے مریم نواز کی متفرق درخواست ، پا ئیکورٹ کا  3رکنی بنچ  کل سما عت کرے گا 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی  متفرق درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔  نیا تین رکنی بنچ کل 14 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ لیگی رہنما کی درخواست پر چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے‘ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔ قبل ازیں مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست پر 2 رکنی بنچ میں شامل جسٹس محمد انوار الحق پنوں نے سماعت سے معذرت کر لی تھی۔ انکے انکار کے بعد فائل متعلقہ برانچ میں بھجوا دی گئی تھی۔ مریم نواز نے موقف اختیار کیا کہ پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے۔ چوہدری شوگر مل کیس میں میرٹ پر ضمانت منظور ہوئی۔ چار سال سے نیب نے ریفرنس دائر نہیں کیا۔ پاسپورٹ واپس نہ کرنا انسانی حقوق کی خلاف وزری میں آتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن