• news

شہباز گل کی درخواست ضمانت پر وکلاء کی استدعا پر سماعت ملتوی


اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائ￿  شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر وکلائ￿  کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شہباز گل کیبوکیل سلمان صفدر اور سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے کہاکہ مجھے پتا چلا تھا کہ14 ستمبر کو کیس سماعت کیلئے مقرر ہے، رات دیر گئے معلوم ہوا، تیاری کیلئے کچھ وقت دیاجائے، شہباز گل کے وکیل نے کہاکہ ہم لاہور سے اس کیس کیلئے آئے ہیں، پراسیکیوٹر نے کہا عدالت کل کیلئے رکھ لے، شہباز گل کے وکیل نے کہاکہ کل نہیں پھر15 ستمبر کیلئے رکھ لیاجائے، عدالت نے کیس کی سماعت15 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن