ملکہ برطانیہ ناقابل فراموش کردار کی مالک‘ آصف زرداری
کراچی ( نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹریز کے صدر آصف علی زرداری نے برطانوی قونصل خانے پہنچ کر ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر سابق صدر نے تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم ایک ناقابل فراموش کردار تھیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔