جواب غیر تسلی بخش ، عمران ، اسد عمر، فواد 27ستمبر کو الیکشن کمشن طلب
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے تینوں رہنماؤں کو الیکشن کمشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے معاملے پر طلب کیا ہے۔ الیکشن کمشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ الیکشن کمشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، اسد عمر اور فواد کو توہین الیکشن کمشن کے شو کاز نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ الیکشن کمشن نے تینوں رہنماؤں کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کو غیراطمینان بخش قرار دے کر ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان مقررہ وقت میں اپنا جواب الیکشن کمشن میں جمع نہ کرا سکے، عمران خان کا جواب مقررہ وقت میں الیکشن کمشن کو موصول نہ ہوا اس لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے تینوں رہنماؤں کو الیکشن کمشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے معاملے پر طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق عمران خان نے 18 جولائی کو عوام سے خطاب میں بھی توہین آمیز ریمارکس اور الزامات لگائے، اس کے علاوہ انہوں نے 21 اور 27جولائی کو بھی چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین آمیز ریمارکس دیئے۔