شیریں مزاری کے خلاف کیس ختم نہیں کیا، اینٹی کرپشن حکام کی وضاحت
لاہور (خبر نگار) ترجمان اینٹی کرپشن کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کیس ختم کرنے کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری کا کیس ختم نہیں کیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کیس کی مکمل چھان بین کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے۔ متعدد سیاسی شخصیات کے خلاف مقدمات اینٹی کرپشن میں زیرالتوا ہیں۔