لکی مروت، سکیورٹی فورسز سے مقا بلے میں 4دہشتگر ہلاک
لکی مروت (این این آئی)لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق چاروں دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے تاہم دہشتگردوں کی شناخت اب تک ممکن نہیں ہو سکی ہے، ہلاک دہشتگردوں کی نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔