• news

عمران تکبر ، خود پسندی کے مریض ، اس کئے خطرناک ، عالمی امدادکو انا چا ہتے ہیں : مریم اورنگزیب


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تکبر اور خودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی ادارے، اس کے سربراہ یا جج کو گالی دینے میں کوئی شرم نہیں، عدالتوں کو پتہ چل جانا چاہئے کہ عمران خان کو ندامت ہے، نہ شرمندگی۔ بزدل، انا پرست، خود پسندی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص خطرناک ہی ہوتا ہے، وہ ایک ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان ہے جو کھل کر جھوٹ بولتا ہے، سیلاب پر بھی سیاست کرتا ہے، قوم اور میڈیا سے اپیل ہے کہ خود پسند، انا پرست شخص کی بجائے سیلاب متاثرین کی طرف اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ پیر کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ متاثرین اس وقت سیلاب کی تکلیف میں ہیں، ان اہل وطن کی مدد پر ہی قوم اور میڈیا اپنی توجہ مرکوز رکھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کے جذبات سے کھیل کر انتشار پھیلانا چاہتا ہے ، یہ بیمار ذہنیت والا شخص سیلاب متاثرین کے آٹے پر بھی سیاست کرتا ہے، یہ شخص اپنی گھٹیا سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیمار ذہنیت ہے جو سمجھتا ہے کہ میں وزیراعظم نہیں، اس لئے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرو، کبھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی رکواتا ہے، کبھی سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانے کی گھٹیا کوشش کرتا ہے۔ یہ وہی ذہنی بیمار ہے جو اپنی سیاست کے لئے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن