یونٹس کو بند کیا :راؤ عبیدالرحمن
قصور(نمائندہ نوائے وقت) پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور نے ماہانہ کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی‘ 18 لاکھ 51 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 2 افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور راؤ عبیدالرحمن نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور کی ٹیموں نے 721 انسپیکشنز کیں خلاف ورزیوں پر 18لاکھ 51ہزار روپے جرمانہ‘2افراد کے خلاف مقدمات درج کروا کر 7پروڈیکشن یونٹس کو بند کر دیا گیا۔ ٹیموں کی جانب سے 33ہزار لیٹر ملاوٹی اور مضر صحت دودھ‘530 لٹر ناقص اور غیر معیاری مشروبات‘ 1510 کلو مصالحے ‘ 450 لٹر آئل‘1670 گٹکا ساشے‘ 25 کلو خشک دودھ اور 530کلو مضر صحت گوشت کو تلف کیا گیا۔