• news

صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،2 ترقیاتی سکیموں کیلئے اڑھائی 2ارب روپے کی منظوری 

لاہو ر(کامرس رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 10ویں اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کی 2 ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 2ارب 49کروڑ 14لاکھ 7ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی۔ ان میں مریدکے، فیروزوالا اور فیکٹری ایریا میں پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول و کمیونیکیشن سنٹر کیلئے 99 کروڑ 91 لاکھ 78 ہزار روپے اور سیالکوٹ میں پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول و کمیونیکیشن سنٹر کیلئے 1 ارب 49 کروڑ 22 لاکھ 29 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن