تحریک انصاف کو ملک و قوم سے کوئی غرض نہیںہے:سید احمد محمود
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ملک و قوم سے نہیں صرف اپنے آپ سے غرض ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر اراکین پنجاب اسمبلی مخدوم عثمان محمود،شازیہ عابد، قاضی احمد سعید سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر عبدالقادرشاہین بھی موجود تھے۔مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ ملک میں سیلاب کی تباہی کے دوران عمران خان کے سیاسی جلسوں سے ان کی حقیقت پاکستان کی عوام بخوبی جان چکی ہے کہ عمران خان کو اپنی چوری چھپانے، گوگی بھگانے اور دوبارہ اقتدار سے غرض ہے۔پاکستانی عوام سے کوئی غرض نہیں۔پورے ملک میں سیلاب آگیا ،مگرعمران خان اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہے۔
بات یہاں ختم ہو جاتی تو پھر بھی ٹھیک تھا لیکن تحریک انصاف امدادی کارروائیوں میں بھی رخنہ ڈال رہی ہے اور پاکستان کو ملنے والی امداد کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔