• news

 ثمینہ خاور حیات کا وفد کے ہمراہ آفس و کیمپ جیل لاہور کا دورہ،مسائل کاجائزہ


لاہور(خبرنگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ثمینہ خاور حیات نے وفد کے ہمراہ آئی جی جیل خانہ جات آفس اور کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نوید رو¿ف نے وفد کا استقبال کیا۔لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد رحیم اعوان بھی معاون خصوصی کے ہمراہ تھے۔آئی جی آفس دورے کے دوران آئی جی جیل خانہ جات نے معاون خصوصی کو جیل اصلاحات ،قیدیوں کے مسائل اور ان کے مسائل کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔
معاون خصوصی ثمینہ خاور حیات نے آئی جی جیل خانہ جات آفس میں بنائے گئے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔وہاں پر ان کو جیلوں میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے قیدیوں کی مانیٹرنگ کے بارے میں بریف کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن