• news

بی ایس سی نرسنگ ڈگری کے اجراءسے نرسز کیلئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھل گئے:پروفیسر الفرید ظفر


لاہور(نیوز رپورٹر) بی ایس سی نرسنگ ڈگری کے اجراءسے پاکستان میں بلا شبہ اس شعبے کیلئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھل گئے ہیں اور نرسنگ کا شعبہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ مزید با وقار اور مستحکم ہو رہا ہے جس کے باعث ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ نرسز اب ڈاکٹرز کے شانہ بشانہ مریضوں کے علاج معالجے اور ان کی نگہداشت میں اپنے فرائض بہتر طور پر سر انجام دے رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے نرسنگ کالج اے ایم سی،لاہور جنرل ہسپتال کے فرسٹ پروفیشنل میں شاندار کامیابی پر طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن