ڈی ایس ریلوے کا لاہورسٹیشن کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد حنیف گل نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر لاہور ریلوے سٹیشن کاوزٹ کیااورقلیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔قلیوں کے نمائندے نے مسائل کی نشاندہی کی اور کہا کہ قلیوں کے ریٹائرنگ روم میں ایگزاسٹ فین اور واش روم میں شاور کی کمی ہے۔جس پر ڈی ایس نے ڈویژنل کمرشل آفیسر ذیشان شہزاد کو موقع پر ہدایت جاری کیں۔
عامر اسماعیل کے والد انتقال کرگئے
راغب نعیمی نے نماز جنازہ کی امامت کرائی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عامر اسماعیل کے والد حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ انکی نماز جنازہ چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پیرزادہ محمد امین، مفتی کریم خان ، علامہ مختار صدیقی ، علامہ حامد چشتی، محمد عاکف طاہر، سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
مریم اورنگزیب نے کبھی
سچ نہیں بولا: عندلیب عباس
لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے جاری کردہ ردعمل میں کہا کہ کیا آپ نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ۔ مریم اورنگ زیب نے کبھی سچ نہیں بولا یہ بھول گئی ہے کہ انکی قیادت نے ججوں اور سپریم کورٹ پر حملہ کیا ہوا ہے۔
اور یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ججوں کے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہوئی ہیں۔