• news

عمران حکومت پر مسلسل حملے کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر جعلی تصویریں اپ لوڈ کیں: سعد رفیق  


لاہور؍ راولپنڈی (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی زیر صدارت اجلا س میں جامشورو پاور پلانٹ سے کنیکٹ کرنے والے ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ تھرکول کی پاور پلانٹس سے کنیکٹویٹی کا بزنس ماڈل بنایا جائے گا۔ ریلوے نے تمام ڈرائی پورٹس کو فعال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ ریلوے ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جعلی تصویریں ڈالی جا رہی ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کے عمل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، سیلاب سے لوگ اجڑ گئے۔ نقصان ہو گیا، عمران خان کی سیاست بھی بے نقاب ہو گئی۔ انہوں نے  کہاکہ مال بردار گاڑیوں کو مجبوری میں پانی میں ڈوبے ٹریک سے گزارا مگر مسافر ٹرینوں کو پانی سے گزارنے کا رسک نہیں لے سکتے۔ متاثرین کی امداد کے لیے حکومت، افواج پاکستان، رضاکار سمیت سب کردار ادا کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن