• news

ملکہ الزبتھ کے پالتو جانوروں کی  ذمہ داری شہزادہ اینڈریو نے لے لی


لندن (این این آئی) ملکہ الزتبھ دوم کو اپنے پالتو کتوں سے بے حد لگاؤ تھا۔ ان کی وفات کے بعد میوکی اور سینڈی نامی ان کے پالتو جانوروں کے حوالے سوال گردش کر رہے تھے کہ اب ان کا کیا ہو گا؟۔ ان کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق گردش کرتے ہوئے ان سوالوں کا جواب اس وقت مل گیا جب شہزادے اینڈریو اور ان کی سابقہ اہلیہ ڈچز آف یارک سارہ فرگوسن نے یہ ذمہ داری اپنے سر لے لی۔

ای پیپر-دی نیشن