• news

لندن سے گاڑی چوری کیس‘ ملزم کی ضمانت منسوخی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے لندن پولیس کو مطلوب سمگلر  نوید کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ عدالت نے کسٹم افسر کو کراچی کی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی نے مشتاق کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ درخواست گذار کی جانب سے کہا گیا کہ لندن سے قیمتی گاڑی چوری ہو کر پاکستان آگئی‘ لندن پولیس نے  رجوع کیا تو پاکستانی کسٹم حکام نے گاڑی برآمد کر لی‘ گاڑی چوری میں ملوث ملزم نوید کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا‘ ملزم مے حقائق چھپا کر لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن