حکومت عمران اور عوام دشمنی میں کسی بھی حد تک گر سکتی ہے: عمر چیمہ
لاہور (نیوز رپورٹر) مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بغضِ عمران خان اور عوام دشمنی میں کسی بھی حد تک گر سکتی ہے۔ یہ ایک طرف عوام کے درد کے احساس کے دعوے کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چلائی گئی عمران خان کی ٹیلی تھون پر پابندیاں لگاتے ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا عمران خان نے ثابت کر دیا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت کے لیے حکومت میں ہونا ضروری نہیں۔