• news

ادویات مہنگی کرنے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا‘پیرا سیٹا مول کی قلت نہیں ، عبد القادر پٹیل


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے ادویات کے خام مال کی رجسٹریشن اور قیمتوں کے تعین کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریروں سے سر درد بڑھ جاتا ہے ، مارکیٹ میں پیرا سیٹا مول کی کوئی قلت نہیں ، اس حوالے سے افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے ، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے ، کسی قسم کے دبائو کو قبول نہیں کروں گا، پی ٹی آئی کے دور میں 570ادویات کی قیمتوں میں 179فیصد تک کا اضافہ ہوا، عامر کیانی کیخلاف قیمتوں میں اضافے کا کیس نیب میں ہے ،ملک بھر میں جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا ہے ۔ ڈریپ میں سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی عاصم رئوف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک مشکل ترین صورت حال سے گزر رہا ہے، بدقسمتی سے کچھ سیاسی ساتھی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے ایک برینڈ کی مارکیٹنگ میں لگے ہوئے ہیں،ایک سیاسی جماعت کے رہنما الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں ،حالاں کہ عمران خان کے دور میں روز ادویات کی قیمتیں بڑھتی تھیں ، پی ٹی آئی کے دور میں ادویات کی قیمتوں میں 179فیصد اضافہ ہوا، 570سے زائد ادویات غریب کی پہنچ سے دور کر دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن