سعودیہ میں منی لانڈرنگ کے پانچ مجرموں کو 25 سال قید‘ 4 ارب ریال جرمانہ
ریاض (امیر محمد خان سے) سعودی جنرل پراسیکیوشن نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ایک جرائم پیشہ گروہ کو 1.06 ارب ڈالر (4 ارب ریال) اور 25 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ملزموں نے 4.29 ارب ریال سے زیادہ کی رقم کی منی لانڈرنگ کی تھی۔ عدالت نے اس مقدمے میں ماخوذ افراد پر بیس کروڑ ریال جرمانہ عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ سعودی شہری کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ قید کی مدت ختم ہونے کے بعد اتنی ہی مدت تک اس کے ملک چھوڑنے پر پابندی ہوگی۔ سعودی میڈیا کے مطابق غیرملکی مکینوں کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔