بھارت، اونچی ذات کے ہندوئوں کی دلت لڑکی سے اجتماعی زیادتی‘ آگ لگا دی
لکھنو (این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں نام نہاد اونچی ذات کے ہندو ئوںنے ایک دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی اورپھر اسے آگ لگا دی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق16سالہ لڑکی ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار پریبھو نے بتایاکہ واقعے کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نے پہلے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور پھر اس کو قتل کرنے کے لئے ڈیزل چھڑک کر آگ لگا ئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ7ستمبرکو ضلع کے علاقے مادھو ٹانڈہ میں پیش آیا۔ تاہم یہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ویڈیو جس میں متاثرہ لڑکی اپنی کہانی بیان کر رہی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔جھلسنے والی لڑکی کو 7ستمبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔پولیس افسر نے بتایا کہ لڑکی کے اہل خانہ کی شکایت پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔