• news

کانسٹیبل قتل کیس‘ عدالت نے فرد جرم کیلئے ملزموں کو آج طلب کر لیا


لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ماڈل ٹائون میں کانسٹیبل کمال  کے قتل کیس کے ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے(آج) طلب کر لیا۔ ملزم ساجد بخاری عدالت میں پیش ہوا، تفتیشی رپورٹ کے مطابق باپ بیٹا ملزم تحریک انصاف کے کارکن ہیں۔ ملزم نے پولیس سرچ آپریشن کے دوران کانسٹیبل کمال احمد کو گولی ماری۔
فرد جرم

ای پیپر-دی نیشن