• news

دیوی کی خوشنودی کے لیے بھارتی کسان نے اپنی زبان کاٹ دی


نئی دہلی (این این آئی )بھارت کے ایک کسان نے مندر میں دیوی کو خوش کرنے کے لیے اپنی زبان کاٹ دی ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈیا کی شمالی ریاست اترپردیش کے مشہور مندر میں ایک 40 سالہ شخص کی جانب سے اپنی زبان کاٹنے کے بعد وہاں موجود ہجوم میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس آفیسر ابھیلاش تیواری نے بتایا کہ اس شخص اور اس کی بیوی نے اس سے قبل مذہبی رسومات ادا کیں اور پھر چاقو نکال کر اس نے اپنی زبان کاٹ کر مندر کے دروازے پر رکھ دی۔ابھیلاش تیواری نے کہا کہ مندر میں تعینات ہمارے افسران نے دوسرے عبادت گزاروں کی مدد سے اسے ہسپتال پہنچایا۔تیواری نے مزید کہا کہ بیوی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے دیوی کو خوش کرنے کے لیے اپنی زبان کی قربانی کی ہے لیکن وہ اس کی مزید وضاحت نہیں کر سکیں۔اپنے جسمانی اعضا کو نقصان پہنچانا اور بعض اوقات انسانی جان تک کی قربانی دینا انڈیا میں ایک بڑا مسئلہ ہے جہاں آبادی کا ایک بڑا طبقہ توہم پرستانہ عقائد کا حامل ہے۔بعض اوقات وہاں کے لوگ دیوتاں کو خوش کرنے کے لیے عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن