• news

نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دئیے، اسد عمر


 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اسد عمر ،فرخ حبیب اور حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کی تباہی عروج پر،نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دئیے،روپیہ اپنی قدر مسلسل کھونے لگا،عالمی منڈیوں میں پاکستانی بانڈ کی قیمتیں گرنے لگیں،عوام کی زندگی اجیرن اور امپورٹڈ سرکار سیاسی مخالفین کو زدوکوب کرنے میں لگی ہے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے بدترین معاشی کارکردگی اور نااہلی پر امپورٹڈ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیامرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ عالمی منڈی میں پاکستانی بانڈ تیزی سے اپنی قدر کھو رہا ہے،آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے قسط کی منظوری اور اجرائ￿  کے باوجود یہ گراوٹ خوفناک ہے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ منڈیوں کا اعتقاد ہے کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے باوجود پاکستان کو دیوالیہ پن کا بڑا خطرہ ہے،ملکی معیشت کو اس طرح کی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے اور حکومت سیاسی مخالفین اور آزاد صحافیوں کو کچلنے میں لگی ہوئی ہے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے  کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے،آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود عالمی فنانشل منڈیوں میں پاکستانی بانڈز کی قیمتیں نیچے گرتی جارہی ہے،اس مصنوعی حکومت کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیمعاشی تباہی پر تنقید کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری تحریک انصاف سینٹرل پنجاب حماد اظہر نے کہا کہ جب تحریک انصاف کے دور میں معیشت ٹھیک چل رہی تھی تو میڈیا پر نام نہاد معیشت دان موجود ہوا کرتے تھے،یہ معاشی ماہر شرح سود، شرح نمو، مہنگائی پر سنسنی خیز دعوے کر رہے تھے،اب پی ڈی ایم حکومت کے دور میں معیشت اصل میں ڈوب رہی ہے، ہمیں وہ لوگ ٹی وی پر کہیں نظر نہیں آتے ایسا کیوں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن