• news

علامہ شاہ احمد نورانی کے دست راست علامہ شاہد رضا نعیمی لندن میں انتقال کر گئے

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)دنیا کے40 سے زائدممالک میں تبلیغ دین کا کام کرنے والی تنظیم ورلڈ اسلامک مشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل، ورلڈ اسلامک کے چیئرمین علامہ شاہ احمد نورانی کے دست راست اور برطانیہ کے شہر لندن میں اسلامک کالج کے سکالر پروفیسر علامہ شاہد رضا نعیمی  لندن میں انتقال کر گئے۔ علامہ شاہد رضا نے 40 سال تک برطانیہ میں اسلامی سکالر کے حیثیت سے دین اسلام کیلئے خدمات سرانجام دیں۔ علامہ نعیمی نے اپنے سوگواران میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں اور ہزاروں شاگرد چھوڑے ہیں۔ جمعیت علماء پاکستان اور ورلڈ اسلامک مشن کے رہنمائوںصاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر ، علامہ قاری محمد زوار بہادر،ڈاکٹر جاوید اعون،سید محمد صفدر شاہ گیلانی،رشید احمد رضوی،حافظ نصیر احمد نورانی اور مفتی تصدق حسین نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں علامہ شاہد رضا نعیمی کے انتقال کو عالم اسلام کا عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ نعیمی کے انتقال سے پید ا خلا مدتوں پر نہیں کیا سکے گا۔انہوں نے دنیا بھر میں اسلام کی جو خدمت کی وہ زندہ جاویدر ہے گی قائدین جمعیت علماء پاکستان نے ان کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن