ملکی مسائل کا حل نئے انتخابات کے انعقاد میںہے :کنورعمران سعید
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنورعمران سعید نے کہاکہ اگر وفاقی حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے یا نااہل کرانے کی کوئی کوشش کی تو پورا پاکستان سڑکوںپر ہوگا قوم کسی بھی صورت میں عمران خان کیخلاف کوئی انتقامی کارورائی برداشت نہیں کریگی ملکی مسائل کا تمام تر حل صرف اورصرف فوری قومی انتخابات کے انعقاد میںہے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے سے حکومت اپنی ممکنہ شکست سے پھر بھی نہیںبچ سکتی کیونکہ اس وقت عوام عمران خان کیساتھ کھڑی ہے جو اس وقت ملک کو غلامی سے نجات دلانے اور ملک کو پائوںپرکھڑا کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی،سلامتی ،آزادی صرف اورصرف عمران خان کی قیادت میں ہی ممکن ہے آج پوری قوم عمران خان کیساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے یہ حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔