• news

کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر سیاست سے ملک کا نقصان ہوا: قمر الزماں بابر 

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اہمت ضرورت ہے۔ اگر کالا باغ سمیت آبی ذخائر بروقت بنائے جاتے تو سیلاب سے اس قدر تباہی نہ آتی۔ ہر سال اربوں ڈالر کا پانی اور املاک ضائع ہونے کے علاوہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ ہمارا دشمن بھارت پہلے ہی پاکستان کیخلاف آبی جارحیت میں مصروف ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے لانگ ٹرم پلاننگ کی ضرورت ہے۔ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر سیاست سے ملک کا نقصان ہوا۔ قومی ایشوز پر سیاست کی بجائے ہم آہنگی اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاستدان ڈیمز کی اہمیت کو سمجھیں اور ان پر سیاست چھوڑ دیں۔ آبی ذخائر بننے سے بجلی کا بحران ختم ہو گا اور سستی ترین توانائی کا حصول ممکن ہوگا۔ زراعت کیلئے وافر مقدار پانی دستیاب ہوگا۔ ہم قدر کی آفات سے بھی احسن طریقے سے نمٹ سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن