• news

میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے ہر یوسی سے بسوں کے قافلے روانہ ہونگے: راناادریس

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ وسطی کے زیر اہتمام  ورکرز کنونشن ہوا جس کی صدارت صدر طاہر سلیم چغتائی  نے کی جبکہ ضلعی صدر ڈاکٹر منیر احمد ہاشمی  ، عمران علی ایڈووکیٹ ناظم تحریک نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار پر منعقد کی جائے گی جس میں دنیا بھر سے عاشقان رسول شرکت کریں گے۔ مینارہ پاکستان پر ہونیوالی عالمی میلاد کانفرنس سے خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القاددری کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ سٹی کی ہر یونین کونسل سے بسوں کے قافلے روانہ ہونگے۔ ورکرز کنونشن کے اختتام پر سیلاب زدگان کی بھرپور مدد پر تمام عہدیداران و کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن