• news

امن و امان کی ابتر صورتحال پر  گومل یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند 


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی خان کی گومل یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی ابتر حالت پر جامعہ گومل کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کے ساتھ تمام جائز مطالبات پر معنی خیز بات چیت کی گئی۔ بات چیت کے باوجود امن و امان کی صورتحال کو بہتر نہ کیا جاسکا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ نے صورتحال بہتر ہونے تک یونیورسٹی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن