پاکستان نے مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے افغانستان کو خطلکھ دیا
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے افغانستان کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق مسعود اظہر ممکنہ طور پر ننگرہار اور کنڑ کے علاقوں میں ہیں، لہٰذا انہیں تلاش کر کے اطلاع دی جائے اور گرفتار کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے خط وزارت خارجہ کی طرف سے لکھا گیا۔ دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان نے معاملے کو حساس قرار دے کر بات کرنے سے گریز کیا۔