• news

بم دھما کہ، سوات امن کمیٹی کے رکن ، 2پولیس اہلکاروں سمیت 5شہید 


سوات (نوائے وقت رپورٹ) سوات میں بم حملے میں رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بم حملہ کیل کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں کیا گیا۔ کئی افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال  منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔ ادریس خان موقع پر دم توڑ گئے۔ ڈی پی او زاہد مروت کے مطابق جاں بحق افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن