• news

آفٹر نون سکولز کے 7 ہزار اساتذہ پر ٹیکس عائد کرنا سراسر ناانصافی ہے: عقیل آزاد 


حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی + نامہ نگار)صوبائی چئیرمین آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب محمد عقیل آزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا محکمہ تعلیم سکولز کی طرف سے انصاف آفٹر نون سکولز میں پڑھانے والے 7 ہزار اساتذہ پر ٹیکس عائد کرنا سراسر ناانصافی ہے انہوں نے کہا اجرتوں کی ادائیگی وقت پر نہ کرنے والے اور اضافی کٹوتیوں پر قوانین کے مطابق سزا کے مرتکب ہو رہے ہیں فائلر اساتذہ 20 فیصد اور نان فائلر اساتذہ سے 10فیصد ٹیکس کی کٹوتی سے تنخواہوں میں خاطر خواہ کمی ہو جائے گی جبکہ اس کا اساتذہ کی سالانہ آمدنی میں تقریبا 35 ہزار سے زائد کی کمی ہو جائے گی محکمہ تعلیم سکولز کی طرف سے انصاف آفٹر نون سکولز کے نان ٹیچنگ سٹاف کی تنخواہوں میں بھی کٹوتی ہوگی جبکہ اس مہنگائی کے دور میں جونئیر اساتذہ کو 12ہزار اور سئنیر اساتذہ کو 15ہزار روپے تک معاوضہ دیا جا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آفٹر نون سکول اساتذہ کی تنخواہ بروقت اور کم از کم 25ہزار روپے کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن