تاجرمعیشت میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں :اعجاز احمد
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ٹائلز ایسوسی ایشن کے صدر ملک اعجاز احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ساڑھے تین سالہ دور ملک کا جو حشر ہوا اس کا خمیاہ پوری قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے مسلم لیگ (ن) اور اسکی اتحادی جماعتوں نے ریاست کے وسیع تر مفاد کی خاطر مشکل ترین فیصلے کر کے سیاست کی قربانی تک کو ترجیح دیدی ہے ملکی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی میںہماری بقاء اور فلاح کا راز مضمر ہے اگر عمران خان اورانکی ٹیم ملکی وقار کی بلندی اور عوامی خوشحالی کی پالیسیاں بناتی تو آج اس قدر مشکل ترین حالات نہ ہوتے آج شہباز شریف دن رات پاک وطن کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں اور اس کے ثمرات عوام کو بہت جلد منتقل ہونا شروع ہوجائیںگے ان خیالات کااظہارانہوںنے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا ملک اعجاز احمدنے کہاکہ تاجربرادری معیشت کی مضبوطی میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔