• news

سیلابوں سے بچائوکیلئے کالا باغ،دیگر ڈیم تعمیر کرنا ضروری ہے:خالد پرویز بلو بٹ 


گکھڑمنڈی(نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی راہنما خالد پرویز بلو بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں آئے روز آنے والے سیلابوں سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے کالا باغ ڈیم اور دیگر ڈیم تعمیر کرنا ضروری ہے،سیاستدانوںمفادات بالائے طاق رکھیں ملک اورعوام کے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ 74 سالوں میں اگر پچھلی حکومتی نے دریائوں کے ساتھ حفاظتی پشتے اور نئے ڈیم خصوصاً کالا باغ ڈیم تعمیر کیے ہوتے تو آج کروڑوں  افراد سیلاب سے گھر بار ، فصلیں بربادہوتے نہ دیکھتے۔ اور جو قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں اس سے محفوظ رہ سکتے تھے لیکن افسوس 74سالوں میں جتنی بھی حکومتیں آئیں انہوں نے اپنے اقتدار کو طویل دے کر اپنے مفادات حاصل کیے اور ملک و قوم کے مفادات کو بالائے طاق رکھا جس کا خمازہ آج پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہمارے حکمران نئے ڈیم تعمیر کرنے کی طرف توجہ دیں تاکہ بجلی کی کمی کو بھی پورا کیا جاسکے اور ہر سال آنے والے سیلابوں سے عوام بھی محفوظ رہ سکیںاور ضائع ہونے والا پانی بھی بچ سکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن