• news

مائنس عمران خان سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں: نیئر مرتضیٰ لون 

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی جوائنٹ سیکر ٹری نیئرمرتضی لون نے کہاہے کہ عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس کرنے کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔مائنس ون کے غیر فطری عمل سے ہمیشہ ریاست کو نقصان پہنچتا ہے، سب جان لیں عمران خان ایک حقیقت ہے اور پاکستان کی سیاست ان ہی کے گرد گھومتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں جبکہ پی ڈی ایم کی پوری قیادت کرپشن زدہ ہے قرض اتارو ملک سنواروکے پیسے سے ن لیگ کی قیادت نے بیرون ممالک محلات بنائے نحوست لیگ نے بجلی، پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا کر عوام کا جینا حرام کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن