عمران خان کو کسی صورت مائنس نہیں کیا جاسکتا: شمسہ علی
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا کہ عمران خان کو کسی صورت مائنس نہیں کیاجاسکتا ۔کپتان واحد لیڈرہے جو ساری طاقتوں کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکاہے ۔پوری قوم سازشی ٹولے کو اچھی طرح جانتی ہے کہ کس طرح عمران خان کے خلاف پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں ان کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پی ڈی ایم نے اپنی شکست دیکھ کر ضمنی الیکشن منسوخ کروالیے ہیں یہ کب تک ایساکرتے رہیں گے۔