(ن) لیگ قائد اعظم کے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم عمل ہے : حسن سردار
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و کوآرڈینیٹر پی پی 136 میجر حسن سردار نے کہا ہے کہ (ن) لیگ قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم عمل ہے اور اس مشن کی تکمیل یقینی بنا کر دم لے گی، قائد اعظم کی بصیرت ، دور اندیشی، معاملہ فہمی اور سخت محنت کے نتیجہ میں برصغیر کے کروڑوں مسلمان آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوئے ،قائد اعظم ایک سچے کھرے اور کام کے دھنی انسان تھے ۔