پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے: سبطین خان
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک کی قیادت میں سینئر رہنماو¿ں پر مشتمل وفدنے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن کے رہنماو¿ں نے محمد سبطین خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وفد میں ڈاکٹر خرم شہزاد اور شہزاد رسول چوہدری شامل تھے۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جی ایم ملک نے پنجاب حکومت کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب زدگان کی مدد کے لئے تمام ضروری وسائل بروے کار لارہی ہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے کیے گئے پنجاب حکومت کے اقدامات سے بھی وفد کو آگاہ کیا۔