• news

حکومت پنجاب ریلیف، معاشی بحالی کیلئے کام کر رہی ہے:چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ


 لاہو ر(کامرس رپورٹر )چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل سے ورلڈ بنک پاکستان کے آپریشن منیجرگیلیس ڈروگیلس کی قیادت میں ورلڈ بنک کے وفد کی پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں ملاقات ہوئی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے پنجاب میں ورلڈ بنک کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیئر مین نے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے میں پنجاب حکومت کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے چیئرمین کو پنجاب بھر میں ورلڈ بنک کے تعاون سے چلنے والے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین اور مندوبین کو پنجاب بھر میں سیلاب کے بعد ہونے والے جسمانی نقصانات اور بالواسطہ نقصانات اور تصدیق کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ سیلاب کے باعث 17 شعبے بڑے پیمانے پر متاثر ہوئے جن میں زراعت، لائیوسٹاک، سڑکیں، انفراسٹرکچر کی ترقی، صحت اور تعلیم شامل ہیں۔

 حکومت پنجاب اس وقت فوری ریلیف، بحالی اور معاشی بحالی کیلئے رہنما اصولوں اور پالیسیوں پر کام کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن