• news

فن پہلوانی دنیا میں لاہور ،پنجاب دھرتی کے شیر جوانوں کی پہچان ہے: زمان نصیب 


لاہور(کامرس رپورٹر) رہنما مسلم لیگ ن ( صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ) ملک زمان نصیب کی سی ای او پارک ویو سٹی الحاج شعیب صدیقی اور سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر سے خوشگوار ماحول میں ملاقات۔ ملک زمان نصیب نے خواجہ عمران نذیر کو شاہی دنگل کی کامیابی پر پہلوانوں کا روایتی گرج تحفے میں دیا۔ ثقافت اور لاہور سے جڑی خوبصورت یادوں کو تازہ کرنے پر خواجہ عمران نذیر سابق صوبائی وزیر صحت نے فن پہلوانی کو انسانی صحت و تندرستی کیلئے اکسیر غذا قرار دیتے ہوئے کہا فن پہلوانی کے تابندہ ماضی کو پھر سے زندہ کرنے کیلئے ملک زمان نصیب کی کاوش قابل تحسین ہے۔ سی ای او پارک ویو سٹی الحاج شعیب صدیقی نے ملک زمان نصیب کی فن پہلوانی کیلئے کاوشوں اور محنت میں قومی و بین الاقوامی ثقافتی کامیابیوں کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا فن پہلوانی دنیا میں لاہور کے پہلوانوں اور پنجاب کی دھرتی کے شیر جوانوں کی پہچان سمجھی جاتی ہے۔ ملک زمان نصیب کی کاوشیں لاہور کے عظیم پہلوانوں کی روح کو تسکین اور عزت و وقار بخشیں گی۔ ہماری دعائیں ان کے عظیم مشن میں ساتھ ہیں۔ 

صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نصیب نے سی ای او پارک ویو سٹی و سابق رکن پنجاب اسمبلی الحاج شعیب صدیقی اور سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا قابل تحسین جذبات کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا بڑے بھائیوں کی حوصلہ افزائی ہی میری طاقت ہیں یہ دعائیں اور نیک تمنائیں یقینا ثمر اور بنیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن