سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ای لائبریری میں انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ای لائبریری میں انسداد ڈینگی آگاہی سیمینارمنعقد کیا گیا،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین،انسپکٹر ماحولیات خدیجہ عنایت، ڈاکٹر توقیر حسنین اورایڈمنسٹریٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم ملک ناصر بھی شریک تھے، سیمینار میں ڈینگی مچھر سے بچاو¿ کے بارے میں آگاہی دی گئی،ڈاکٹر توقیر حسنین نے ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے اور اس سے بچاو¿ کیلئے احتیاطی تراکیب پر لیکچر دیا، ڈاکٹر توقیر حسنین نے شرکاء کو بتایا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے اردگرد صفائی ،ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئے پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے، سب کی اجتماعی کوششوں سے ہی ڈینگی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب انسداد ڈینگی مہم میں شریک ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے اپنے تما م سپورٹس ویونیوز کی صفائی کرائی ہے، ہمیں اپنے گھروں، محلوں اور دفاتر میں صفائی کا خصوصی خیال رکھنا چاہئے تاکہ ڈینگی مچھر کو افزائش کا موقع نہ ملے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈینگی سے ڈرنا نہیں ہے، تھوڑی سی احتیاط سے ہم ڈینگی سے بچ سکتے ہیں۔