• news

ڈیوڈ وارنر نے کپتانی پر نظریں جما لیں‘بورڈ سے بات کیلئے تیار


لاہور(سپورٹس ڈیسک )بال ٹیمپرنگ پر تاحیات قیادت کی پابندی کا شکار ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کی کپتانی پر نظریں جما لیں۔انہوںنے کہ وہ اب بھی قیادت کے کردار کو ایک اعزاز سمجھتے ہیں اور وہ کرکٹ آسٹریلیا سے نیو لینڈز بال ٹیمپرنگ واقعے میں اپنے کردار کی وجہ سے لگائی گئی پابندی کو ختم کرنے کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔2018 کے سکینڈل پر کرکٹ آسٹریلیا نے عہدہ پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی۔
 یہ کرکٹ آسٹریلیا کے ہاتھ میں ہے اور مجھے اپنے توجہ اس بات پر مرکوز کرنی ہے کہ اپنے بلے سے زیادہ سے زیادہ رنز بنا سکوں، میرا فون یہاں ہے، ماضی میں جو کچھ ہوا وہ ہو گیا ہے اب ایک نیا بورڈ ہے اور میں بیٹھ کر کسی بھی چیز کے بارے میں بات کرنے میں ہمیشہ خوش ہوتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن