• news

 گندم کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا  نیا طوفان آئےگا:خواجہ حبیب الرحمان


لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے فلور ملز کے کنوینر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافے سے ہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ سیلاب کی تباہ کاریوں اور افراط زر میں اضافے کے باعث عام آدمی پس کر رہ گیا ہے اور اس کی قوت خرید نہ ہونے کے برابر ہوگئی ہے۔ پنجاب حکومت کا20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے سے بڑھا کر1360 روپے کرنے کا اقدا م عوام دشمن تصور ہوگا۔ آٹا ہر گھر کی ناگزیر ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت کسی بھی ایسی تجویز کی منظوری دینے کا فیصلہ نہ کرے اور اس معاملے پر مشاور ت شروع کی جائے۔ 


سیلاب سے ہونے والی تباہی کے آفٹر شاکس آنا باقی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن