• news

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ : سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو شکست دیدی


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے میچ میں سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 4وکٹوں سے شکست دیدی ۔ سدرن پنجاب کی ٹیم 106رنز پر آﺅٹ ہوگئی ۔ صرف تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے ۔ زین عباس پچیس رنز بناکر نمایاں رہے ۔ عامر یامین اور وقاص محمود نے تین تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ سنٹرل پنجاب نے ہدف چھ وکٹوں پر پورا کرلیا ۔ طیب طاہر نے ناقابل شکست 41رنز بنائے ۔ ثمین گل اور محمد عمرا نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ طیب طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن