پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی ذولفیا نذیر مالدیپ کیخلاف میچ میں زخمی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی سینئر پلیئر ذولفیا نذیر مالدیپ کےخلاف میچ میں زخمی ہوگئیں۔ذولفیا نذیر میچ کے دوران گول کیپر سے ٹکرانے کے بعد گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئیں۔قومی ٹیم کی پلیئردرد کی شکایت پر دبئی میں ڈاکٹرز سے معائنہ کرائیں گی۔ذرائع کے مطابق ذولفیا نذیر کو کھڑے ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ویل چیئر پر سفر کر رہی ہیں۔انجری کے بعد ذولفیا کو گراﺅنڈ سے بھی سٹریچر پر لے جایا گیا تھا۔
۔۔