• news

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے 8 سال بعد پہلی فتح حاصل کرلی


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے 8 سال بعد پہلی فتح حاصل کرلی، نیپال میں جاری ساف چیمپئن شپ میں مالدیپ کو 0-7 سے زیر کرلیا، نادیہ خان کسی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کیلئے4 گول کرنے والی پہلی پلیئر بن گئیں،رامین فرید، خدیجہ کاظمی اور انمول ہیرا نے ایک ایک بار بال کو جال میں پھینکا۔کھٹمنڈو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم نے ابتدا سے ہی تابڑ توڑ حملے کئے مگر حریف ڈیفینڈرز کسی نہ کسی طور ان کو ٹالتی رہیں،بالآخر رامین فرید 39ویں منٹ میں پہلا گول داغنے میں کامیاب ہوگئیں،9منٹ بعد خدیجہ کاظمی نے برتری دگنا کردی، نادیہ خان مالدیپ کا دفاع پاش پاش کرتے ہوئے 53ویں،78ویں اور 84ویں منٹ میں گول کےساتھ ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے بعد 89ویں منٹ میں ایک بار پھر سکور کرنے میں کامیاب ہوگئیں،اضافی وقت میں انمول ہیرا نے بال کو جال کی راہ دکھادی،یاد رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی جانب سے کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں 4گول سکور کرنے والی پہلی پلیئر بن گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن