نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پہلی سوئمنگ اکیڈمی کاافتتاح
لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی پہلی سوئمنگ اکیڈمی کاافتتاح کیا، اس موقع پرڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، صوبائی وزیر کھیل کے کوآرڈینیٹر رانا ارسلان منج،ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیرحسن، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی، ڈویڑنل کوچ رفیع زمان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ بھی موجود تھے۔