رکن قومی اسمبلی علی وزیرکی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور
کراچی (این این آئی)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر کی درخواست ضمانت پر گزشتہ سماعت میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔عدالت نے علی وزیرکی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کی ہے، علی وزیر کی3 مقدمات میں پہلے ہی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔پولیس کے مطابق علی وزیرکے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔